کرشنا چکرورتی بنے بدھان نگر کی مئیر
مغربی بنگال کے شہر بدھان نگر کو ملا نیا مئیر واضح رہے کہ بدھان نگر کے سابق مئیر سبیاساچی دت نے پارٹی کے ساتھ نا اتفاقی کی وجہ سے مئیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد کرشنا چکرورتی نے آج بدھان نگر کے مئیر کی حیثیت سے حلف لیا
مغربی بنگال کے بدھان نگرمیونسپل کارپوریشن کے مئیر کی حیثیت سبیاساچی دت کے استعفیٰ دینے کے بعد آج بدھان نگر کارپوریشن میں مئیر کے انتخاب کے لئے بورڈ میٹنگ ہوئی جس میں کرشنا چکرورتی کو اتفاق رائے سے منتخب کر لیا گیا دوسری جانب آج کے حلف نامہ تقریب میں سابق مئیر سبیاساچی دت غیر حاضر رہے اور ان کے حامی کونسلر بھی حلف نامہ کی تقریب میں نظر نہیں آئے اس سلسلے میں جب مئیر کرشنا چکرورتی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کل ہی وہ بیرون ملک سے لوٹے ہیں تھکاوٹ کی وجہ سے نہیں آئے ہوں گے لیکن سبرتو مکھرجی اور جیوتی پریہ ملک نے سبیاساچی دت پر تلخ تبصرہ کیا.