نیتا جی کے 125 ویں یوم پیدائش پر وکٹوریہ میموریل کو ترنگے کے روشنی میں ڈھانپ دیا گیا تھا۔ لیکن اس بار 7500 اسکوائر فٹ اور 150 اونچے اور 50 چوڑے کپڑے سے تیار کردہ ایک وسیع و عریض قومی پرچم سے وکٹوریہ میموریل کو پوری طرح سے ڈھانپنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
کولکاتا شہر کی معروف ترین تاریخی عمارت وکٹوریہ میموریل جو برٹش راج کی ایک نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جسے برطانوی ملکہ وکٹوریہ کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی۔ جو اب ایک میوزیم ہے اور مرکزی وزیر ثقافت کے ماتحت ہے۔ لارڈ کرزن کی قیادت میں وکٹوریہ میموریل کو تعمیری کام سنہ 1906 سے شروع کر سنہ 1921 میں مکمل ہوا تھا۔
وکٹوریہ میموریل کو یوم آزادی کے موقع پر ترنگے سے ڈھانپا جائے گا - تاریخی عمارت وکٹوریہ میموریل
ایک صدی سے بھی پرانی کولکاتا کی وکٹوریہ میموریل کو ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر بہت ہی وسیع و عریض قومی پرچم ترنگے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔
وکٹوریہ میموریل کا ڈیزائن ولیم ایمرسن نے تیار کیا تھا۔ ایک طرح سے وکٹوریہ میموریل کو برٹش راج کی ایک علامت کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ وکٹوریہ میموریل آج کولکاتا شہر کی اہم عمارتوں میں سے ایک ہے۔ سال میں دو بار وکٹوریہ میموریل میں قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ لیکن یوم آزادی کے 75 کے موقع پر وکٹوریہ میموریل کو ایک وسیع و عریض قومی پرچم سے پوری طرح ڈھانپ دیا جائے گا۔ اس سے قبل نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ترنگے کے تین رنگوں والی روشنی سے پوری عمارت کو مزین کیا گیا تھا۔ لیکن اس بار ورچول طور پر نہیں بلکہ ایک وسیع و عریض کپڑے سے بنے قومی پرچم سے وکٹوریہ میموریل کو پوری طرح سے ڈھانپ دیا جائے گا۔
- مزید پڑھیں:کولکاتا: ایس آئی او کا تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مطالبہ
- میرٹھ میں تیار ہونے والے ترنگے پر کورونا کا سایہ
اس وسیع و عریض پرچم کو وکٹوریہ میموریل کے شمالی حصے میں لگایا جائے گا۔ اس وسیع و عریض قومی پرچم وکٹوریہ میموریل کے چھت سے رسیوں کی مدد لٹکایا جائے گا۔ جس کی اونچائی 150 فٹ ہے اور چوڑائی 50 فٹ ہے، جبکہ اس کا وزن 70 کیلو گرام ہے رقبہ 7500 اسکوائر فٹ ہے۔ اس پرچم کو ہمالین ماؤنٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے۔ اس پرچم سے وکٹوریہ میموریل کا سامنے کا پورا حصہ ڈھانپ دیا جائے گا۔
TAGGED:
وکٹوریہ میموریل کو یوم آزادی