اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: آئندہ 15 دنوں میں 145 مراکز پر ویکسین مہم - کولکاتا میونسپل کارپوریشن

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ اور وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

کولکاتا: آئندہ 15 دنوں میں145 مراکز پر ویکسین مہم
کولکاتا: آئندہ 15 دنوں میں145 مراکز پر ویکسین مہم

By

Published : May 17, 2021, 9:37 AM IST

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آئندہ 15 دنوں کے اندر اندر 145 صحت مراکز پر عام لوگوں کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

کولکاتا: آئندہ 15 دنوں میں145 مراکز پر ویکسین مہم

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اب پوری طرح سے بے قابو ہو چکی ہے جس کے سبب ریاست کے تمام اضلاع اس کی زد میں آگئے ہیں۔ بنگال میں یومیہ 22 ہزار سے زائد لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ اس دوران روزانہ 135 سے 145 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

ریاستی حکومت، صحت انتظامیہ اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے اپنی اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آئندہ 15 دنوں کے اندر اندر 145 صحت مراکز پر عام لوگوں کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ اور وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ کورونا ویکسین کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں پوری امید ہےکہ مغربی بنگال کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جائی گی۔ اس کے لئے 15-15 دنوں کا ہدف ہے'وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 15 دنوں میں 145 ہیلتھ مراکز پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ویکسینیشن پہنچائیں گے اور امید کرتے ہیں کہ اس مہم میں ہمیں کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس مہم کو عام لوگوں کے گھر گھر تک پہنچانے کی کوشش کریں گے اس کے لئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبوں کے ملازمین کی مدد لی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details