اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میں 48 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی - کولکاتا اور اس کے اطراف

کولکاتا اورا س کے اطراف میں آئندہ 48 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں کشتی نہ اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کولکاتا میں 48 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیشنگوئی

By

Published : Aug 17, 2019, 8:39 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:06 AM IST

مغربی بنگال کےعلی پور محکمہ موسمیات نے کولکاتا اور اس کے اطراف میں اگلے 48 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیشنگوئی کیاہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش کے دوران علی پور محکمہ موسیمات کی جانب سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں تک لوگوں کو شدید بارش کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔

کولکاتا میں 48 گھنٹوں تک شدید بارش کی پیشنگوئی

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سے جاری بارش میں مزید شدت آ نے کا خدشہ ہے ۔ اب تک 99 ایم ایم بارش ہو ئی ہے۔آئندہ دودنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اگر اسی طرح بارش جاری رہی تو سوفیصد ریکارڈ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ میں کمی آنے سے پورے بنگال میں اس کا گہرا اثر پڑنے والا ہے ۔ کولکاتا اوراس کے اطراف کے علاوہ مختلف اضلاع پرولیا، بانکوڑہ،مدنی پور،بیربھوم، دارجلنگ، کوچ بہار اور علی پور دوار میں شدید بارش کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ساحلی ضلع جنوبی24 پرگنہ اور خلیج بنگال کے ماہی گیروں کے لیے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ماہی گیروں کو آئندہ 72 گھنٹوں تک سمندر میں کشی نہ اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے جاری بارش کے سبب اب تک چھ لوگوں کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو چکی ہے جبکہ دیگر 19 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔زخمیوں میں چار بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details