اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹالا برج بند ہونے سے درگا پوجا میں پریشانی - tala bridge close

مغربی بنگال کا درگا پوجا پورے بھارت میں مشہور ہے۔ ایسے میں شمالی کولکاتا کو جنوبی کولکاتا سے جوڑنے والے اہم ٹالا برج کے بند ہونے سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی میٹنگ کریں گی۔

ٹالا برج بند ہونے سے درگا پوجا میں پریشانی

By

Published : Sep 26, 2019, 6:29 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:07 AM IST

ٹالا برج بند ہونے سے درگا پوجا میں پریشانی

شمالی کولکاتا کو جنوبی کولکاتا سے جوڑنے والی اہم ٹالا پل کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے پل کو زمین بوس کرکے نئے پل کی تعمیر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں درگاہ پوجا سے قبل ٹالا پل پر بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی لگادی گئی ہے۔
جس کے نتیجے میں بسوں اور ٹرکوں کو اس پل سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آج نبنو میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک اہم میٹنگ کی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ کل نبنو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹالا پل کو لیکر ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔
جس میں ٹالا پل کے سلسلے میں اہم فیصلے لئے جا سکتے ہیں.
پل سے بڑی گاڑیوں کے گزرنے سے ہی پل دھرکنے لگ جاتا ہےاور کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
اسی لئے گزشتہ سنیچر کی رات سے ٹالا پل سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی گئی ہے۔
جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سنیچر سے بڑی گاڑیوں کو دو نمبر ہگلی برج کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔
جس کے آج ٹالا پل پر ٹریفک کو معمول پر رکھنے کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نبنو میں ایک اہم میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں ریاست کے چیف سکریٹری ملائے دے وزیر میونسپل و شہری ترقیات فرہاد حکیم اور پولس کے اعلیٰ افسران نے فیصلہ لیا کہ پوجا سے قبل ٹالا پل کو نہیں توڑا جائے گا کیونکہ ایسا کرنے سے شمالی کولکاتا شہر سے کٹ جائے گا اور بڑے پیمانے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جس کے نتیجے یہ فیصلہ لیاگیا کہ فی الحال پل پر سے بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پوری طرح سے پابندی ہوگی ۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details