اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتہ: صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم - Kolkata etv bharat news

گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کی جانب سے تنخواہ سمیت دیگر مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد صفائی مزدوروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے ای ٹی وی بھارت سےبات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ صفائی مزدوروں کے مسائل حل کے لئے سنجیدہ ہے لیکن اس کے لئے تھوڑا وقت چاہیے۔

ہڑتال ختم
ہڑتال ختم

By

Published : Oct 26, 2021, 10:57 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی بورڈ اور صفائی مزدوروں کے درمیان مختلف مطالبات کو لے کر طویل میٹنگ ہوئی۔

ہڑتال ختم

میٹنگ کے دوران میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے صفائی مزدوروں کو تہواروں کے موسم میں ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکالنے کی بات کہی۔

گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ کی تنخواہ سمیت دیگر مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد صفائی مزدوروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کہا کہ انتظامیہ صفائی مزدوروں کے مسائل حل کے لئے سنجیدہ ہے لیکن اس کے لئے تھوڑا وقت چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی مزدور بغیر نوٹس دیئے ہڑتال پر چلے گئے جو غیر آئینی ہے، اس کے باوجود میونسپل انتظامیہ ہڑتال پر بیٹھے صفائی مزدوروں بات چیت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن ہڑتال کے جاری رہتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔ ایک تو یہ غیر آئینی ہڑتال ہے دوسرا کام بند کرنے سے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ کا انبار لگ چکا ہے، اس کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ صفائی مزدور تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ وہ ہڑتال ختم کرکے بلاتاخیر کام پر واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس میں صفائی مزدوروں کی ہی بھلائی ہے۔

مزید پڑھیں:

کولکاتہ: ضابطہ اخلاق کی پاسداری ضروری ہے، ترنمول کانگریس

دوسری طرف صفائی مزدوروں نے بھی تحریری طور ہڑتال ختم کرکے جلد سے جلد کام پر واپس جانے کی بات کہی ہے۔ تمام صفائی مزدور بورڈ آف ایڈمنسٹریٹو کے کمرے میں آئے اور گزشتہ چھ دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details