اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2020, 6:13 PM IST

ETV Bharat / state

کولکاتا: چھاپہ ماری کے دوران ڈیڑھ کروڑ اور زیورات برآمد

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اسٹرانڈ روڈ سے خصوصی چھاپہ ماری کے دوران ہتھیار سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

چھاپہ ماری کے دوران ڈیڑھ کروڑ اور زیورات برآمد
چھاپہ ماری کے دوران ڈیڑھ کروڑ اور زیورات برآمد

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تہواروں کے دوران شہر کو جرائم سے پاک رکھنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف کولکاتا کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار رہی ہے۔

اسی مہم کے تحت ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اسٹرانڈ روڈ میں کارروائی کے دوران ہتھیاروں کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے پاس سے آٹھ پستول برآمد کئے گئے ہیں۔دونوں ہگلی ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دونوں کو آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

چھاپہ ماری کے دوران ڈیڑھ کروڑ اور زیورات برآمد
دوسری طرف آیس ٹی ایف نے پارک اسٹریٹ علاقے میں واقع ایک مکان میں چھاپہ ماری مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے اور زیورات بر آمد کیےذرائع کے مطابق پارک اسٹریٹ کے ایلیٹ روڈ میں واقع عمارت کے ایک فلیٹ میں چھاپہ ماری کے دوران ایک کروڑ 52 لاکھ روپے نقد، زیورات اور دو لیپ ٹاپ برآمد کیے ہیں۔
چھاپہ ماری کے دوران ڈیڑھ کروڑ اور زیورات برآمد
ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ انہوں نے محمد عمران نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔وہیں ایس ٹی ایف نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حوالہ کاروبار کے تحت اتنی بڑی رقم لائی گئی ہے۔گرفتار شخص اور اس کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details