کولکاتا:مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دمدم کینٹومینٹ سے روانہ ہونے والی لوکل ٹرین میں خصوصی چھاپہ ماری کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔Kolkata STF Arrest Arms Dealer From Local Train In Sealdah Habra Section
ایس ٹی ایف کے ذریعہ کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت تپن ساہا کے طور پر ہوئی ہے ۔خفیہ اطلاع کی بنیاد پر لوکل ٹرین میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔یہ ٹرین سیالدہ ہابڑا لوکل ٹرین میں تلاشی مہم چلائی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شخص کے پاس سے دو سیون ایم ایم پستول ، ایک ون شوٹر اور درجنوں کارتوس بر آمد کئے گئے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وہ کولکاتا میں کس سے ہتھیار فروخت کرنے کے لئے جا رہا تھا۔