کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ پولیس نے نوپور شرما کو 41A crpc کے تحت نوٹس بھیجا ہے۔ نوپور شرما کے خلاف دفعہ 153A,295A,298 اور 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ نارکل ڈانگہ تھانہ نے نوپور شرما کو پغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرے کے معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نوپور شرما کو 41 Crpc کے تحت آئندہ 20 جون یا اس قبل کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانے میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔
Kolkata Police Summons Nupur Sharma: کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا
اہانت رسول کے معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو کولکاتا کی نارکل ڈانگہ تھانہ نے سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ 20 جون یا اس سے قبل پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ Kolkata Police summons suspended BJP spokesperson Nupur Sharma on 20 June
واضح رہے کہ کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ میں پغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا تبصرے کے خلاف بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ نارکل ڈانگہ تھانہ شمالی کولکاتا میں موجود ہے۔ نوپور شرما پر آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نوپور شرما کے خلاف 153A,295A,298 اور دفعہ 34 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ آئندہ 20 یا اس سے قبل نوپور شرما کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Manoj Malaviya on Bengal Violence: مغربی بنگال میں چار دنوں کے اندر 42 ایف آئی آر درج، دو سو لوگ گرفتار