کولکاتا پولیس نے دہلی میں مقیم مغر بی بنگال بی جے پی کے رہنما مکل رائے سے ناجائز وصولی اور بدعنوانی کے کیس میں پوچھ تاچھ کی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بی جے پی کے رہنما پر بڑا بازار کے ایک تاجر کو ڈرا دھمکا کر لاکھوں روپے ہڑپنے کا الزام ہے ۔ کولکاتا پولیس نے تاجر کی شکایت پر بی جے پی کے رہنما کے خلاف نوٹس جا ری کیا تھا۔
کولکاتا کی بنکشال کورٹ نے کولکاتا پولیس کے نوٹس پر کارروا ئی کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما مکل رائے کے خلاف گرفتاری کاوارنٹ جاری کیا تھا۔