کولکاتا: مغربی بنگال میں حالیہ دنوں میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر کولکاتا پولیس نے عید کے موقعے پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں عید کے موقعے پر اضافی سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا پولیس نے تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے کے لئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ گاڑیوں کی آمد و رفت میں کوئی دشواری نہ ہو اس کے لئے خصوصی روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے دوران بھیڑ پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر پولیس سڑکوں پر اضافی پولیس اہلکاروں کو تعییات کیا جائے گا۔ کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار نے کہا کہ اس دن پورے شہر میں 3500 پولس اہلکار تعینات ہوں گے۔ 346 پولیس پکٹس ہوں گی۔ اس کے علاوہ 56 موٹر سائیکل پٹرولنگ فورس کے اہلکار گشت کریں گے۔ 18 ہیوی ریڈیو فلائنگ اسکواڈز (HRFS) بھی ہوں گے۔
Security Arrangement For EId عید کے موقعے پر کولکاتا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
کولکاتا پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید کے موقعے پر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا پولیس نے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور ہم عام لوگوں کو بہترین سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Hearwave Continue In Bengal شمالی اور جنوبی بنگال میں ریڈ الرٹ,وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا عوام کو مشورہ
انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی ریڈ روڈ نماز عید کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی بھی شرکت متوقع ہے۔اس کے مدنظر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔عید کے موقع پر شہر بھر میں 678 مقامات پر نمازیں ادا کی جائیں گی۔ پولیس لوگوں پر نظر رکھے گی تاکہ وہ میلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر اور کولکاتا پولیس کے دیگر سینئر افسران اپنے اپنے علاقوں میں چوکسی کریں گے۔ اس کے علاوہ پی سی آر وین اور کیو آر ٹی بھی ہوگی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے گزشتہ شب اقبال پور میں شولانہ مسجد سے متصل علاقے میں نئے سولانہ گیٹ کا افتتاح کیا۔ ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم سمیت کابینہ میں شامل دیگر وزرا بھی موجود تھے۔