کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز میںہندوستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ہے۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو بھی ٹکٹ نہیں ملے ہیں ، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے ہیں۔احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے۔
عالمی کپ میچوں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ سی اے بی اور بی سی سی آئی انتظامیہ نے بھی ٹکٹیں ہٹا دی ہیں، کرکٹ شائقین نے شکایت کی ہے۔ وہ ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں چلا گیا ہے۔ کولکاتا پولیس کے میدان اور انٹالی کے ان دو تھانوں میں جمعہ کی رات تک CAB اور آن لائن ٹکٹنگ ایجنسیوں کے خلاف کل سات ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ کولکاتا پولیس پہلے ہی کئی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔