کولکاتا:دیو اسیش کولکاتا پولس کے کانسٹیبل کو ڈکیتی کی ایک واردات کے 4 ماہ بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں اس کے ایک اور ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ یہ واقعہ جون کے مہینے میں پیش آیا تھا۔ تال تلہ تھانہ علاقہ میں تعینات ایک کانسٹیبل دیواشیش نے کاروبار کی جانچ کے نام پر ایک تاجر سے موٹی رقم لوٹ لی تھی۔ Constable Of Special Branch In Kolkata Police Arrested In Dacoity Case In Kolkata
تاجر نے کہا کہ وہ یہ رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا۔ پولیس کا تعارف کرواتے ہوئے کانسٹیبل نے چیکنگ کے نام پر اس سے رقم چھین لی۔ تاجر نے تھانہ تال تلہ میں رپورٹ لکھوائی تھی۔ اس کی شکایت کی بنیاد پر پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ کولکاتا پولس کے ذرائع نے بتایا کہ اتنی بڑی رقم کی تحقیقات کے لئے پولیس نے سب سے پہلے سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک ایک کرکے 6 افراد کے سراغ مل گئے۔ فوٹیج کے لوگوں کو تلاش کرکے زیادہ تر پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔