مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار پر بھی ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔کولکاتا پولیس کمشنیر ونیت گوئل میں ڈینگی کے وائرس کی تشخص ہوئی ہے۔Kolkata POlice Commissioner Vineet Goyel Infected With Dengue
ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ پولیس کمشنر (Kolkata POlice Commissioner Vineet Goyel)پرائیوٹ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ان کی حالت مستحکم ہے ۔وہ بالکل صحیح وقت پر ہسپتال میں داخل ہویے ہیں۔چند دنوں میں ان کے پوری سے طرح سے صحتیاب ہونے کا امکان ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈ اس وقت ڈینگی کی زدمیں ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔