اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا پولیس کمشنر نے پولیس اہلکار کو برخاست کیا - سویک پولیس اہلکار کو برخاست

کولکاتا پولیس کمشنر نے چور کے شبہ میں نوجوان کے سینے پر پاوں رکھنے والا سویک پولیس اہلکار کو برخاست کرنے کا حکم دیا۔ دیوٹی پر تعینات سرجنٹ و دیگر اہلکاروں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

kolkata police commissioner suspend civic police after brutality on man
چور کے شبہ میں نوجوان کے سینے پر پاوں رکھنے والا سویک پولیس اہلکار برخاست

By

Published : Nov 8, 2021, 10:37 PM IST

مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے کولکاتا پولیس میں سویک پولیس (civic police) کی شمولیت کا حکم ہمیشہ سے ہی تنازع کا شکار رہا ہے۔

اکثر و بیشتر سویک پولیس کو لے کر تنازع ہوتا رہتا ہے۔ کہیں سویک پولیس راہگیر کی پٹائی کر دی تو کہیں منچلے نوجوان ان کی پٹائی کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ بض مقامات پر ٹریفک سرجنٹ و پولیس اہلکار کھڑے رہتے ہیں وہاں سویک پولیس گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

حالانکہ کولکاتا پولیس کا شمار بھارت کی بہترین پولیس میں ہوتا ہے، لیکن جہاں تک سویک پولیس کا سوال ہے تو ان سے متعلق اکثر و بیشتر شکایت موصول ہوتی رہتی ہے۔


ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی کولکاتا کے ایکسائڈ موڑ پر پیش آیا جب ایک سویک پولیس اہلکار نے ایک نوجوان کو چور کے شبہ میں پکڑ کر پہلے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی اور اس کے بعد اس کے سینے پر پاوں رکھ دیا۔

چور کے شبہ میں نوجوان کے سینے پر پاوں رکھنے والا سویک پولیس اہلکار برخاست
رایگیروں نے اس پورے معاملے کو اپنے اپنے موبائل کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی کولکاتا پولیس حرکت میں آ گئی۔ کولکاتا پولیس کمشنر سومن مترا نے چور کے شبہ میں نوجوان کے سینے پر پاوں رکھنے والا سویک پولیس اہلکار کو برخاست کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنگین غلطی ہے۔ قصوروار کو برخاست کے طور پر سزا دے دی گئی ہے۔ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔مزید پڑھیں:


ڈیوٹی پر تعینات سرجنٹ و دیگر پولیس اہلکاروں کو اس معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے. ان سے جواب طلب کیا گیا ہے. دوسری طرف سویک پولیس اہلکار نے اپنے آپ کو بے قصور قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details