اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ustad Rashid Khan پولیس پر استاد راشد خان کے کنبہ کو پریشان کرنے کا الزام

دارالحکومت کولکاتا کے ای ایم بائی پاس کے قریب چنگھڑی ہاٹا علاقے میں پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ استاد راشد خان کی اہلیہ نے کولکاتا پولیس پر ٹرافک کو لے کر ہوئے جھگڑے کے بعد بدسلوکی کرنے اور مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔ Ustad Rashid Khan

پولیس پر استاد راشد خان کے کنبہ کو پریشان کرنے کا الزام
پولیس پر استاد راشد خان کے کنبہ کو پریشان کرنے کا الزام

By

Published : Dec 8, 2022, 12:38 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس نے استاد راشد خان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ واقعے پر راشد خان کی اہلیہ اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ نتیجے کے طور پر، استاد راشد خان کو صبح ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑا کیا گیا۔ کولکاتا پولیس نے مبینہ طور پر استاد راشد خان اور ان کے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ kolkata Police Allegedly Missbehaved With Ustad Rashid Khan And His Family

دوسری جانب پولیس کے مطابق ڈرائیور کو شراب پی کر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ استاد راشد خان کی اہلیہ نے تھانے میں ہنگامہ کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ طبی معائنے میں ڈرائیور کے نشے میں دھت ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ کولکاتا پولیس کے جوائنٹ سی پی کرائم مرلی دھر شرما نے کہا کہ ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔ شکایت کی جانچ کی جائے گی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ سچائی سب کے سامنے آ جائے گی۔

فنکار کی بیوی جیتا باسو خان ​​نے شکایت کی کہ گزشتہ شب شو کے بعد باقی فنکاروں کو دوسرے شہر جانے کے لئے فلائٹ پکڑنی تھی۔ ا‌نہیں ایئر پورٹ چھوڑنے کے بعد گھر واپس جاتے وقت بیلگھاٹہ-چنگری ہاٹا پر کافی ٹریفک تھی۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے ان کے مینیجر سے رقم مانگی لیکن کے ان کے پاس نقد رقم نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:SSC Corruption ایس آئی ٹی کے سربراہ کی کلکتہ ہائی کورٹ میں پیشی

انہوں نے کہا کہ اس پر اہلکاروں نے انہیں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں پھنسانے کی دھمکی دی۔ ڈرائیور کا لائسنس مبینہ طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ آرٹسٹ کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک اس لائسنس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ استاد راشد خان کی اہلیہ کے مطابق اس کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ فنکار کی اہلیہ اور چھوٹی بیٹی جب تھانے پہنچیں تو ان کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدتمیزی کی گئی۔ اس وقت رات کے ساڑھے تین بج رہے تھے۔ گاڑی کے مالک استاد رشید خان کو بھی تھانے بلایا گیا لیکن مبینہ طور پر انہیں تھانے کے باہر تقریباً 15 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ kolkata Police Allegedly Missbehave With Ustad Rashid Khan And His Family

ABOUT THE AUTHOR

...view details