کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن ان دنوں خسارے میں چلنے کے باوجود روزانہ نئے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر رہا ہے۔ Kolkata municipal corporation planning to run primary school on private public format
اسی درمیان کولکاتامیونسپل کارپوریشن نے کے ایم سی کے تحت چلنے والے پرائمری اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر چلانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت گارجین اور اساتذہ کی میٹنگ کی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے پرائمری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے طرز پر چلایا جائے گا۔ اس منصوبے کے لئے نجی اداروں کی بھی مدد لی جائے گی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم کے سربراہ سندپن ساہا نے کہا کہ یہ ایک تجربہ ہے۔ اس تجربے میں کامیابی ملتی ہے تو اس کو لے کر مستقبل میں ٹھوس قدم اٹھائے جائیں گے۔ امید ہے کہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔