مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر جنوبی کولکاتا کے مختلف وارڈ اس وقت ڈینگی کی زدمیں ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔Kolkata Municipal Corporation Mayor Firhad Hakim Reaction On Dengue
مغربی بنگال حکومت ڈینگی سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف کولکاتا اور اس کے اطراف میں گزشتہ دس دنوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دس دنوں کے دوران کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں ڈینگی کے ساڑھے پانچ سو کے قریب کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں تشوشناک اضافہ ہونے کے سبب کولکاتا میونسپل کارپوریشن اور اس کے متعلقہ انتظامیہ پرسوال اٹھنے لگا ہے۔ عام لوگوں میں بھی دہشت کا ماحول ہے۔
مغربی بنگال حکومت ڈینگی سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے ڈینگی پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔اس میں کچھ حد تک کامیابی ضرور ملی ہے لیکن کے مطابق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Chowdhary مغربی بنگال میں دولت کی کمی نہیں
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مدنظر کولکاتا کے پانچ بڑے ہسپتالوں کے بیشتر وارڈوں کو ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے وقف کر ہے۔ضرورت پڑنے پر مزید ہسپتالوں میں ڈینگی اسپیشل کئیر یونٹ کھلا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران کولکاتا اورا س کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اس کے باوجود کیسز میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔