اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتہ: محمڈن اسپورٹنگ کا شاندار مظاہرہ ،ٹالی گنج کی ٹیم کو 3-1 سے شکست دی - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

محمڈن اسپورٹنگ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ برسوں بعد ہماری ٹیم کے پاس کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں شکست کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کا آج یہ پہلا میچ تھا. ٹیم کی کارکردگی عمدہ رہی اور جیت ملنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے.

محمڈن اسپورٹنگ
محمڈن اسپورٹنگ

By

Published : Oct 7, 2021, 3:39 AM IST



مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ نے ٹالی گنج اگرامی کو 1-3 گول سے شکست دے دی. اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لئے محمڈن اسپورٹنگ کی یہ جیت کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے.

محمڈن اسپورٹنگ

سیاہ و سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی پر مداحوں نے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم کے باہر جشن منایا.

محمڈن اسپورٹنگ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ برسوں بعد ہماری ٹیم کے پاس کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ملا ہے.انہوں نے کہا کہ ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل میں شکست کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کا آج یہ پہلا میچ تھا. ٹیم کی کارکردگی عمدہ رہی اور جیت ملنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے.



مداحو ں کا کہنا ہےکہ محمڈن اسپورٹنگ اور جیت کے درمیان ریفری اکثر و بیشتر دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں. ریفری کی جانبداری کے سبب ڈورنڈ کپ 2021 کا خطاب گنوانا پڑا. کلکتہ فٹبال لیگ میں بھی محمڈن اسپورٹنگ منفی سلوک کیا جا رہا ہے.

سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے مداحوں نے شام کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی شاہر شاہین کو ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا.


ہاتھوں میں سیاہ سفید پرچم تھامے داحو ںکا کہنا ہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کے ساتھ اتیازی سلوک برتا جا تا ہے۔اس کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ کلب بھارتی فٹبال میں ہمیشہ ہی اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلاتا ہے-

مزید پڑھیں:

کلکتہ فٹبال لیگ: محمڈن اسپورٹنگ کوارٹر فائنل میں داخل

واضح رہے کہ مارکوس جوزف کے دو گول کی بدولت 10 کھلاڑیوں پر مشتمل محمڈن اسپورٹنگ نے ٹالی گنج اگرامی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details