میٹرو میں سفر کرنے کے لیے نئے اصول و ضوابط بھی طے کیے گیے ہیں۔ لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار پھر کولکاتا میٹرو میں آج عام لوگوں نے سفر کیا۔
آج صبح 8 بجے سے میٹرو خدمات شروع کر دی گئی۔ میٹرو میں سفر کرنے کے لئے گزشتہ کل رات 8 بجے سے ہی ای پاس حاصل کرنے لے لیے آن لائن عرضی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئی نئے اصول و ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ ای پاس اور اسمارٹ کارڈ کے بغیر میٹرو میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عام طور پر اسمارٹ کارڈ کے علاوہ ٹکٹ کاؤنٹر سے براہ راست ٹکٹ خریدا جا سکتا تھا، لیکن فی الحال وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کے پاس اسمارٹ کارڈ ہوگا اور سفر کرنے سے قبل آن لائن سفر کا وقت مقررہ طے کرنا ہوگا۔