ای پاس کی وجہ سے میٹرو ٹرین کے مسافروں کو مشکلات پیش آنے کی شکایات کے بعد میٹرو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سینئر شہریوں کو میٹرو میں ای پاس کی ضرورت نہیں ہے۔
سینئر شہری صبح ساڑھے گیارہ سے شام ساڑھے چار بجے تک بغیر ای پاس کے میٹرو میں سفر کرسکیں گے۔ بزرگ شہری کی حیثیت سے ثبوت پیش کرنے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ ضروری ہیں۔
میٹرو کے چیف آپریشیز منیجر ستیارتھی ناتھ نے کہا 'اس معاملے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد سینئر شہریوں کے لئے کلکتہ میٹرو پر سفر کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ وہ میٹرو کے فیصلے سے خوش ہیں'۔
پانچ مہینے کے عرصے کے بعد کلکتہ میٹرو کل سے چلنے لگی ہے مگر اسٹیشن میں داخل ہونے کیلئے ای پاس لازمی ہے۔ اس کے بغیر اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کل کئی مسافروں نے شکایت کی تھی کہ اسمارڈ کارڈ کو ریچارج کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شکایات کے بعد کلکتہ میٹرو نے بزرگ شہریوں کو یہ راحت دی ہے۔