مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے عام لوگوں کے لئے نئی احتیاطی ہدایات جاری کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے اعلان کے بعد میٹرو ریل سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کی جانب پہل کی گئی ہے۔ اسی درمیان کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ میں میٹرو ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
کولکاتا میٹرو انتظامیہ نے میٹرو سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ٹوکن سسٹم 25 نومبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا میٹرو انتظامیہ نے مسافروں کے لئے دوبارہ ٹوکن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کے 25 نومبر کو مسافروں کو کاؤنٹر سے ٹوکن دیا جائے گا۔