ایسٹ ویسٹ میٹرو کی تمام دشواریاں دور کرنے کے بعد سالٹ لیک سیکٹر 5 سے 'یوا بھارتی اسٹیڈیم' تک ایک بار پھر ٹرائل کیا گیا۔
دو دنوں تک ٹرائل جاری رہا اور سالٹ لیک ٹریک پر میٹرو ٹرین چلائی گئی، اس سے قبل بھی جاری ماہ کے 25 تاریخ کو تین دنوں تک ٹرائل جاری رہا تھا۔
کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن لیمیٹیڈ کے ذرائع کے مطابق 'گزشتہ ٹرائل میں جو خامیاں سامنے آئیں تھیں اس بار ٹرائل کرکے دیکھا گیا، اس میں بہتری آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 'گزشتہ ٹرائل میں اگر سب چیزیں بہتر ہوتی تو اسی ماہ سالٹ لیک سیکٹر 5 میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا جا سکتا تھا'۔
لیکن اب ایسا مانا جا رہا ہے کہ سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو اسی سال کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو کے پہلے مرحلے سالٹ لیک سیکٹر 5 میٹرو کا افتتاح کیا جا سکتا ہے ۔