اردو

urdu

ETV Bharat / state

Alipore Museum علی پور جیل میں ممتا بنرجی نے میوزیم کا افتتاح کیا - وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے علی پور جیل میں میوزیم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس، چترنجن داس، بِدھان چندر رائے آزادی کے لیے لڑنے والوں میں شامل ہیں۔ وہ جن جیلوں میں رہتے تھے، وہ محفوظ ہیں۔ علی پور جیل کا پھانسی گھاٹ کی ایک تاریخ ہے۔ہم نے پرانی بوسیدہ مشینوں کے تحفظ، تجدید اور سہولت کے لیے فوڈ کیوسک لگائے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت عالمی ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ Mamata to inaugurate Alipore Museum

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 21, 2022, 7:05 PM IST

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے علی پور جیل میں علی پور میوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ علی پور میوزیم ایک ہیریٹیج ہے۔ ہم نے جیل کو جدید بنایا ہے۔ ہم نے قومی ورثے کو محفوظ کیا ہے۔ مجاہدین آزادی کے قدموں کے نشان اس جیل میں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر بنگال میں تحریک آزادی کا احیا نہیں ہوتا تو آج ملک آزاد نہیں ہوتا۔ Alipore Museum

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس، چترنجن داس، بِدھان چندر رائے آزادی کے لیے لڑنے والوں میں شامل ہیں۔ وہ جن جیلوں میں رہتے تھے، وہ محفوظ ہیں۔ علی پور جیل کا پھانسی گھاٹ کی ایک تاریخ ہے۔ہم نے پرانی بوسیدہ مشینوں کے تحفظ، تجدید اور سہولت کے لیے فوڈ کیوسک لگائے گئے ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری حکومت عالمی ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

علی پور جیل میں بند رہنے والوں میں جواہر لال نہرو، جتیندرموہن سین گپتا شامل ہیں۔ علی پور جیل میں کئی آزادی کے رہنمائوں کو پھانسی سے ہوئی۔ ان کے سیل کو پہلے ہی ہیریٹیج قرار دیا جا چکا ہے۔ اب عام لوگ اس تاریخی مقامات کا دورہ کرکے آزادی کے ہیرو کی قربانیوں کو محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی زخمی اے سی پی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچیں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details