کولکاتا:آئی پی ایل کے اگلے سیزن سے قبل فرنچائزی ٹیموں نے کھلاڑیوں کو رکھنے اور ریلیز کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ان ٹیموں میں کولکاتا نائٹ رائڈرس بھی شامل ہے۔Kolkata Knight Riders End Contract With 16 Players For Upcoming IPL Session
آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کو 15 نومبر تک اپنی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ دینے کا وقت تھا۔اس سلسلے میں اب بھی کئی ٹیمیں رپورٹ دینے میں ناکام رہیں ہیں۔ کے کے آر کے بعد، سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو معاہدے سے آزاد کرنے والی ٹیم ممبئی انڈینز ہے۔ اس نے کیرن پولارڈ سمیت 13 کھلاڑیوں کی چھٹی کردی ہے جبکہ سن رائزرز حیدرآباد نے سابق کپتان کین ولیمسن سمیت 12 کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔