اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے لئے مدعو کرنے کا فیصلہ

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے دیگر مہمانان کی فہرست میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے.

13489610
13489610

By

Published : Oct 29, 2021, 11:46 AM IST

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے لئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دبئی میں جاری ٹی-20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے لئے مدعو کرنے کا فیصلہ
یہ پہلا موقع ہے جب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو کسی کھیل کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے دیگر مہمانان کی فہرست میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے.
کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے کے لئے مدعو کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت کی جارہی ہے. بی سی سی آئی نے اس سلسلے میں فیصلہ کر چکا ہے لیکن وزیراعلیٰ سے ابھی تک بات چیت نہیں ہو پائی ہے. بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں گوا کے دورے پر ہیں. وہاں سے آتے ہی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا.

غور طلب ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو کسی کھیل کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اس سے قبل کولکاتا میں کھیلے گئے انڈر - 17 فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details