مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کورونا وائرس کے سبب اس سال کولکاتا بین الاقوامی فلم فیسٹول کو جنوری تک لئے ملتوی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ اس اعلان سے فلمی دنیا سے جڑی شخصیات کو مایوسی ہوئی ہو گی لیکن کیا کیا جا سکتا ہے، لیکن اگلے سال جنوری میں فلم فیسٹول کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے ۔ '
وزیراعلی نے کہا کہ “کولکاتا فلم فیسٹول کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے. اس لئے غور وفکر کرنے کے بعد فلم فیسٹول کو جنوری ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔"
ممتابنرجی کے مطابق اگلے سال جنوری میں کولکاتا بین الاقوامی فلم فیسٹول کے انعقاد کو تاریخی بنانے کی کوشش کریں گے۔