وزیر اعلی نے مغربی بنگال کی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں بیٹھ کر 26 واں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ وزیراعلی ممتا بنرجی افتتاحی تقریب میں عدم موجودرہیں۔
کولکاتا: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح - ورچوئیل طریقے سے انٹر نیشنل فلم فسٹیول کا افتتاح
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ورچوئل طریقے سے اس فسٹیول کا افتتاح کیا۔ کوورنا وائرس کے سبب رواں برس بین الاقوامی شہرت کی حامل یہ تقریب بھی متاثر رہی۔
وزیراعلی ممتا بنرجی نے ورچوئل کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا اس وقت اتھل پتھل کا شکار ہے۔اس کے باوجود کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
تمام لوگوں نے اس کے لئے بھر پور کوشش کی۔ان کی کوششوں کے سبب کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہو سکا۔
وزیراعلی ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ رواں برس کی فلم فیسٹیول مختصر کی گئی ہے ۔تاکہ اس کے انعقاد کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے لوگوں کو تمام پریشانیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
دوسری طرف بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا ورچوئل طورپر حصہ بنے۔
واضح رہے کہ کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آٹھ جنوری سے 15 جنوری تک جاری رہے گا۔