ہر سال جنوری ماہ میں کولکاتا میں لگنے والا بین الاقوامی کتاب میلہ آئندہ برس جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔
بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد کرنے والی تنظیم پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے صورت حال میں اب بہتری آئی ہے۔ اس لئے کتاب میلہ کا انعقاد رواں برس جولائی میں کیا جائے گا۔ حالانکہ ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ کے جنرل سیکریٹری سدھانگشو سیکھر رائے نے بتایا کہ اس بار کتاب میلے کا تھیم بنگلہ دیش پر ہوگا۔
بنگلہ دیش کے سابق وزیر مجیب الرحمن کا جولائی میں صد سالہ سالگرہ بھی ہے اور بنگلہ دیش کی آزادی کے پچاس برس پورے بھی ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے کتاب میلہ میں شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور نیتا جی سبھاش چندر بوس اور ڈائرکٹر ستیہ جیت رائے کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: