رجسٹرار جنرل کے مطابق عدالت کی عمارت کو سنیٹائز کرنے کیلئے چیف جسٹس نے 10جولائی سے 13جولائی تک عدالتی کارروائی اور انتظامی کارروائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرار جنرل رائے چٹو پادھیائے نے کہا کہ ریاست بھر کنٹیمنٹ زون میں از سر نو لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس درمیان کلکتہ ہائی کورٹ کی تینو ں عمارت کی سنیٹائز کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈھائی مہینہ بند رہنے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ نے فیزیکل سماعت 11جون سے شروع کردیا ہے۔
جب کہ لاک ڈاؤن کے درمیان صرف ضروری معاملات کی سماعت کی جاتی تھی۔