ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہائی کورٹ نے شہر کے 45 نجی اسکولز کو فیس میں 20 فیصد کی رعایت دینے کی ہدایت دی ہے اور اس کے ساتھ غیر ضروری چیزوں کے لیے فیس لینے پر روک لگا دی ہے۔
کورٹ نے کہا ہے کہ 'جس کی سہولیات نہیں دی گئیں، اس کے لیے فیس نہ لی جائیں جس میں کمپیوٹر، ٹرانسپورٹ وغیرہ کی فیس شامل ہے۔'
لاک ڈاؤن کے درمیان اسکول بند ہونے کے با وجود کولکاتا شہر کے نجی اسکولز کی جانب سے اسکول فیس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے خلاف کولکاتا کے 145 نجی اسکولز کے سرپرستوں نے کولکاتا ہائی کورٹ میں فیس میں رعایت کے لیے ایک درخواست دی تھی۔
سرپرستوں کا کہنا ہے کہ فیس میں رعایت اس لیے کیونکہ اس درمیان آن لائن کلاسز چل رہی تھے۔
اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کولکاتا ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیشن 2020/21 میں اسکول فیس میں اضافہ نہ کریں۔
اس کے علاوہ کورٹ نے کہا ہے کہ گذشتہ اپریل ماہ سے لے کر جب تک اسکول نہیں کھل جاتے ہیں، تمام اسکولز کو فیس میں 20 کی رعایت دینی ہوگی۔