اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kolkata Govt Buses Out of Service: تیل بحران کی وجہ سے کولکاتا میں سرکاری بسیں محدود تعداد میں چلیں - سرکاری بس نہ چلنے سے عوام پریشان

کولکاتا ٹرام کارپوریشن یا سی ٹی سی کی کوئی بس گذشتہ پیر اور منگل کو پارک سرکس ڈپو سے نہیں نکلی۔ نہ صرف پارک سرکس ڈپو سے بلکہ راجا بازار اور ٹالی گنج ٹرام ڈپو سے بھی بسیں نہیں نکلیں۔ Kolkata Govt Buses Out of Service

kolkata-govt-buses-out-of-service-due-to-oil-crisis
تیل بحران کی وجہ سے کولکاتا میں سرکاری بسیں محدود تعداد میں چلیں

By

Published : Jul 6, 2022, 9:53 PM IST

کولکاتا: سرکاری بسیں گزشتہ دو دنوں سے بس ڈپو سے نہیں نکلی ہیں۔ زیادہ تر روٹس پر سرکاری بسیں سڑک پر نظر نہیں آرہی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیل کے بحران کے باعث بسوں کو سڑکو ں پر نہیں اتارا جارہا ہے۔ تاہم اس کا نتیجہ مسافروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ Kolkata Govt Buses Out of Service Due to Oil Crisis

کولکاتا ٹرام کارپوریشن یا سی ٹی سی کی کوئی بس گزشتہ پیر اور منگل کو پارک سرکس ڈپو سے نہیں نکلی۔ نہ صرف پارک سرکس ڈپو سے بلکہ راجا بازار اور ٹالی گنج ٹرام ڈپو سے بھی بس نہیں نکلی۔

ان دودنوں میں صرف ہائی کورٹ اور اسپتال جانے والی ریزرو بسیں چل رہی ہیں۔ لیکن عام لوگوں کے لیے کوئی بس نہیں تھی۔ لیکن ان دو دنوں تک بس کیوں نہیں چلی؟“ ڈپو میں تیل کے بحران کی وجہ سے بس چلانا ممکن نہیں تھا۔ تاہم منگل کی رات ڈپو میں تیل آنے کے بعد سے کچھ بسیں بدھ کو ڈپو سے روانہ ہو رہی ہیں۔ لیکن سروس اب بھی مکمل طور پر نارمل نہیں ہے۔

دریں اثناء دو روز سے ڈپو سے باہر نہیں نکلنے کی وجہ سے مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details