مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم چل رہا ہے جو ایک مہینہ یعنی اگلے ماہ نومبر تک جاری رہے گا جس کے باعث پولیس انتظامیہ کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی عدم دستیابی کا عام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر پڑتا ہوا دکھائی دینے لگا ہے. اس کے باعث 18 اکتوبر کو ہونے والا کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی معرکہ ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے. اب یہ فائنل میچ 18 اکتوبر کے بجائے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا.
کولکاتہ فٹبال لیگ کا خطابی معرکہ ایک ماہ کے لئے ملتوی - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر
کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی عدم دستیابی کا عام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر پڑتا ہوا دکھائی دینے لگا ہے۔ اس کے باعث 18 اکتوبر کو ہونے والا کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطابی معرکہ ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے. اب یہ فائنل میچ 18 اکتوبر کے بجائے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا.
کولکاتہ فٹبال لیگ
دوسری طرف ریلوے ایف سی کے پاس کلکتہ فٹبال لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے. ریلوے کی اس ٹیم نے دفاعی چیمپئن پیرلیس ایس سی کو 0-4 سے شکست دے کر خطابی معرکہ میں جگہ بنائی تھی۔