اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا - मुहम्मडन स्पोर्टिंग ने रेलवे एफसी को हराया

شیخ فیض اور اظہرالدین ملک کے گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-2 سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا
کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

By

Published : Sep 2, 2021, 7:47 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے 60 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ اے کے اس اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کی ٹیمیں جیت کے حصول کے لئے اس میچ میں اتریں تھی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

دونوں ٹیموں نے لیگ کے میچ کی شروعات سے ہی ایک دوسرے پر سبقت بنانے کی کوشش کی تھی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

محمڈن اسپورٹنگ اور ریلوے ایف سی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم ایک دوسرے کے لیے ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں شیخ فیض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔ شروعات سے ہی ایک دوسرے پر دبدبہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:محمڈن اسپورٹنگ نے ریلوے ایف سی کو ہرایا

ریلوے ایف سی ایک گول کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے حریف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔
کھیل کے 63ویں منٹ پر اظہرالدین ملک نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو دو صفر سے آگے کردیا۔

مزید پڑھیں:اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے، نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا

سیاہ سفید جرسی کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ 0-2 کی سبقت بنانے کے باوجود میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنائے رکھی اور حریف ٹیم کے تمام حملوں کو ناکام بنادیا۔

کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ 0-2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ریلوے ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details