ریاست ہماچل پردیش کے سندر نگر میں 21 مارچ سے پھنسے مغربی بنگال کے ایک کنبے کی پریشانی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ پہلے کورونا اور اب امفان نے کولکتہ کے ایک کنبہ کی واپسی کی راہ روک دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق' انتظامیہ نے 20 مئی کو اونا سے چلنے والی خصوصی ٹرین کے ذریعہ اس خاندان کو واپس کولکتہ بھیجنے کے انتظامات کیے تھے لیکن امفان کی وجہ سے کولکتہ کے اس خاندان کی واپسی کی امید ایک بار پھر ٹوٹ گئی ہے۔
کنبہ کے ساتھ گھومنے آئے منڈل نے بتایا کہ' وہ دو ماہ سے یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ 20 مئی کو اونا سے چلنے والی خصوصی ٹرین سے گھر واپس جانے والے تھے لیکن امفان طوفان کی وجہ سے یہ امید بھی ختم ہوگئی۔'