اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ نصب کرنے کا فیصلہ - 56 ہزار اسمارٹ

کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے آج اعلان کیا کہ کولکاتا کارپوریشن 56 ہزار اسمارٹ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بدھان نگر اور کولکاتا کارپوریشن کے علاقوں میں ایک لاکھ اسمارٹ ایل ای ڈی لائٹ میں نئے پرزے لگائے جائیں گے۔

کولکاتا کارپوریشن

By

Published : Aug 23, 2019, 10:12 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:04 AM IST


مغربی بنگال کے کولکاتا کارپوریشن کے میئر و ریاستی وزیر برائے میونسپل امور فرہاد حکیم نے آج اعلان کیا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں 56 ہزار اسمارٹ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اسمارٹ ایل ای ڈی لائٹ انرجی ایفیشیئنسی لمیٹیڈ مہیا کرائے گی جو مرکزی حکومت کے وزارت توانائی کے ساتھ کام کرتی ہے۔

ریاستی حکومت کے سبز تحریک کے تحت یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان اسمارٹ ایل ای ڈی لائٹ کو بانکوڑہ، بیلڈانگہ، بج بج اور کھردہ میں لگایا جائے گا۔

ای سی ایل کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ ایل ای ڈی لائٹ کے استعمال سے سالانہ 85 ہزار میٹرک ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ ساتھ ہی 12.1 ملین بجلی کی بچت ہوگی اس کے علاوہ ان کی لائٹ کو ضرورت کے مطابق ان کی تمازت کم یا زیادہ کیا جا سکے گی۔ اس سے مزید توانائی کی بچت ہوگی۔

میونسپل ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہم لوگ بنگال کے عوام کے لئے فخر سے ان اسمارٹ ایل ای ڈی لائٹ کو ان کی نذر کر رہے ہیں ۔ توانائی کی بچت میں ریاستی حکومت کی ایک اور کامیابی ہے ۔

اس کے علاوہ پہلے سے موجود اسمارٹ ایل ای ڈی میں نئے پرزے لگائے جائیں گے.


Last Updated : Sep 28, 2019, 1:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details