اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kolkata Corporation Faces Financial Difficulties: کولکاتا کارپوریشن کو مالی دشواریوں کا سامنا - Firhad Hakim Takes Oath as Mayor

کولکاتا کارپوریشن انتخابات کے بعد آج کارپوریشن بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں کونسلروں نے کئی سوالات کئے۔ کانگریس کے کونسلر شنتوش پاٹھک کے سوال پر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا کارپوریشن پر بہت قرض ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن چلانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ Kolkata Corporation Faces Financial Difficulties

کولکاتا کارپوریشن کو مالی دشواریوں کا سامنا
کولکاتا کارپوریشن کو مالی دشواریوں کا سامنا

By

Published : Jan 29, 2022, 2:02 PM IST

کولکاتا کارپوریشن کے پہلے ہی بورڈ میٹنگ میں میئر فرہاد حکیم Kolkata Corporation Mayor Farhad Hakeem نے یہ اقرار کیا کہ کولکاتا کارپوریشن کو شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔ Kolkata Corporation Financial Difficulties. اس لئے ہم کسی نئے پروجیکٹ پر کام کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ یہاں تک کونسلروں کو جو اعزازی تنخواہ دی جاتی ہے اس میں اضافہ کے مطالبے کو بھی خارج کر دیا گیا۔

کولکاتا کارپوریشن کے بورڈ کا الیکشن کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا۔ kolkata corporation facing financial crisis

کولکاتا کارپوریشن انتخابات کے بعد آج کارپوریشن بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں کونسلروں نے کئی سوالات کئے۔ کانگریس کے کونسلر شنتوش پاٹھک کے سوال پر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا کارپوریشن پر بہت قرض ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن چلانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ کارپوریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ ایسی صورت حال میں سابق کونسلروں کے اعزازی طور پر پینشن دینے کے مطالبے کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کارپوریشن کی مالی حالے بہت خراب ہے۔ اسی لئے خواہش ہونے کے باوجود بہت سے کام ہم لوگ نہیں کر پار ہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی بحران سے نکلنے کے لئے اس پر کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ایک روز قبل کارپوریشن نے مالی دشواریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کارپوریشن کے سابق ملازمین کا پینشن بند کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس پر فرہاد حکیم نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال مالی دشواری ہے جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے۔ ان مسائل خو حل کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details