اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Candidates List: کولکاتا کارپوریشن انتخابات، بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی - مغربی بنگال کی خبریں

بی جے پی نے 144 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان Candidates Name list کیا ہے۔ بی جے پی نے نوجوانوں اور خواتین کو زیادہ موقع دیا ہے۔ بی جے پی کی فہرست میں 8 مسلم امیدوار BJP Gave Ticket to Eight Muslims بھی شامل ہیں۔

کولکاتا کارپوریشن انتخابات، بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی
کولکاتا کارپوریشن انتخابات، بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی

By

Published : Nov 29, 2021, 10:20 PM IST

کولکاتا کارپوریشن Kolkata Corporation کے انتخابات کے لئے بی جے پی نے پیر کے روز امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔آئندہ 19 دسمبر کو کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات ہیں بایاں محاذ، کانگریس اور ترنمول کانگریس نے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

کولکاتا کارپوریشن انتخابات، بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی

آج بی جے پی نے 144 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی نے نوجوانوں اور خواتین Youth get Opportunityکو زیادہ موقع دیا ہے۔بی جے پی کی فہرست میں 8 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔

مغربی بنگال بی جے پیWest Bengal BJP نے کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔بی جے پی نے 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات کے لئے تمام 144 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC's Muslim Candidates in KMC Polls: کولکاتا کارپوریشن میں ٹی ایم سی کے صرف 21 مسلم امیدوار

بی جے پی نے نوجوانوں اور خواتین کو ترجیح دی ہے۔50 سےزائد خواتین کو موقع دیا گیا ہے۔بی جے پی نے 8 مسلمانوں کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔بی جے پی کے فہرست میں 3 ڈاکٹرز اور 5 وکلاء بھی شامل ہیں۔کئی امیدوار پیشے سے ٹیچر ہیں۔بی جے پی نے نارکل ڈانگہ 29 نمبر وارڈ سے محمد مختار کو امیدوار بنایا ہے تو وہیں 39 نمبر وارڈ سے محمد جہانگیر ،62 نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ثنا احمد کے خلاف شاہینہ خاتون کو میدان میں اتارا ہے۔

پورٹ ٹرسٹ علاقے کے وارڈ نمبر 80 سے ارشاد احمد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔پورٹ ٹرسٹ علاقے سے ہی وارڈ نمبر 134 میں ممتاز علی کو امیدوار بنایا ہے ۔مٹیابرج کے وارڈ نمبر 138 سے جنیتا نازمین کو 139 سے مہہ جبین خاتون کو وارڈ نمبر 140 سے محمد صلاح الدین کو امیدوار بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details