کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو عوام کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا.
کوچ بہار: بی جے پی کے امیدوار کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ناٹا باڑی سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی اور امیدوار اشوک منڈل کو انتخابی مہم کے دوران عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا.
![کوچ بہار: بی جے پی کے امیدوار کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا کوچ بہار: بی جے پی کے امیدوار کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13393334-602-13393334-1634610043352.jpg)
یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات نہیں بدلے: راوت
- Kandhar Suicide Attack: مساجد میں خود کش بم دھماکہ کرنا یہ کیسا اسلام ہے؟
- گورنری کے میرے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے: ستیہ پال ملِک
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار کو جس طرح سے ہراساں کیا گیا اس کا جواب ضمنی انتخابات میں مل جائے گا. شمالی بنگال کے عوام ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت سے مایوس ہیں.
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہماری پارٹی کا نام لے کر بی جے پی کے رہنما اپنی مقبولیت بڑھانا چاہتے ہیں. ترنمول کانگریس کو کیا پڑی ہے کہ شکست خوردہ سیاسی جماعت کے امیدواروں کو پریشان کرے۔