مغربی بنگال میں اردو ہندی زبان سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمتوں کے متلاشی نوجوانوں کے لئے بنگلہ زبان کو لیکر پریشانی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ریاستی حکومت کے محکموں میں سرکاری ملازمت کے لئے پہلے سے بنگلہ پڑھنا لکھنا اور بولنا لازمی تھا۔لیکن اب نئے ضابطے کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لئے ہونے والے امتحانات میں سوالنامہ صرف بنگلہ اور نیپالی زبان میں کرنے کے متعدد محکموں کے فیصلے سے اردو ،ہندی اور انگریزی میڈیم سے تعلق تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے پریشانی کا سبب ہے۔کئی اداروں نے تین ماہ کا بنگلہ زبان کا کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ Bangla language is Mandatory for Government Jobs
مغربی بنگال میں سینکڑوں کی تعداد میں اردو میڈیم اسکول ہیں ریاستی حکومت نے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ بھی دے رکھا ہے۔جن علاقوں میں اردو بولنے والوں کی آبادی 10 فیصد یا اس سے زیادہ ہیں وہاں پر اردو زبان کو دوسری سرکاری کا درجہ حاصل ہے۔یہاں کے اردو میڈیم اسکولوں میں 2016 کے ایک نجی تنظیم کے سروے کے مطابق اردو میڈیم اسکولوں میں 65 ہزار طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں اب اس تعداد اور بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ہر سال ہزاروں طلباء گریجویشن کرنے کے بعد سرکاری ملازمتوں کے لئے تیاری کرتے ہیں۔
مغربی بنگال کی سرکاری ملازمتوں کے لئے تحریری امتحان میں کامیابی کے علاوہ بنگلہ زبان میں پڑھنے لکھنے اور بولنے کی صلاحیت ضروری ہے۔بنگلہ پڑھنے لکھنے اور بولنے کی صلاحیت نہ ہونے پر امیدوار کو ناکام قرار دیا جاتا ہے۔حال ہی میں مغربی بنگال پبلک سروس کمیشن کے تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد 8 امیدواروں کو بنگلہ زبان میں پڑھنے لکھنے اور بولنے کی صلاحیت نہ ہونے پر ناکام قرار دیا گیا تھا۔