کولکاتا:مغربی بنگال میں ایڈینو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے عام لوگوں کو میں دہشت کا ماحول ہے۔ گزشتہ روز مختلف اضلاع میں نمونیہ کی وجہ سے پانچ بچوں کی موت ہوچکی ہے۔اس کو لے کر محکمہ صحت میں کا تشویش کا باعث ہے۔ تاہم کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ کولکاتا کے کسی بھی واارڈ میں کوئی بھی ایڈینو وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ مرنے والے تمام بچوں کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔ تاہم ریاست کے مختلف حصوں اور کولکاتا میں اس وائرس کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔ والدین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اس معاملے کو لے کر فکرمند ہیں۔ کولکاتا سمیت ضلع کے ہسپتالوں میں اس کے لئے مخصوص یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کئی لوگوں میں اس وائرس کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس معاملے پر پہلے ہی میٹنگ ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ذاتی طور پر حکومتی سطح پر میٹنگ کی۔ ریاستی محکمہ صحت کی طرف سے ہدایات پہلے ہی جاری کر دی گئی ہیں۔ آتین گھوش نے کہا کہ مجھے ابھی تک یہ خبر نہیں ملی ہے کہ کولکاتا میں ایڈینو وائرس کی وجہ سے کسی بچے کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت شہر بھر میں وائرس کی نگرانی کر رہا ہے، ہیلتھ ملازمین گھر گھر جا کر جانچ کر رہے ہیں کہ آیا بچے نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہیں یا نہیں۔