کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال بھی ان دنوں انڈین پریمئیر لیگ کے خمار میں مبتلا ہے۔ویسے بھی خوشی کا شہر کولکاتا بھارت میں کھیل کود کا مرکز ہے۔ جب ایڈن گارڈنس میں انڈین پرئمیر لیگ کے میچ ہوں تو لوگوں کی دیوانگی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ مغربی بنگال میں شاہ رخ خان کو چاہنے والوں کی تعداد میں ملک میں سب سے زیادہ ہے کیونکہ وہ ریاست کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔
اسی درمانکولکاتا نائٹ رایڈرس کے مالک اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف میچ کے بعد ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم کے باہر جسمانی طور پر معذور کے کے آر کے ایک اسپیشل پرستار سے ملاقات کی ۔کنگ خان نے اپنے پرستار کو ایک خوبصورت تحفہ بھی دیا۔
کولکاتا نائٹ راڈرس کے جسمانی طور پر معذور پرستار جب بالی ووڈ کے بادشاہ اور کے کے آر مالک شاہ رخ خان سے ملا تو اس کی خوشیوں کا ٹھکانہ نا رہا۔شاہ رخ خان نے اپننی ٹیم کے پرستار کے جذبات کا پورا پورا خیال رکھا۔