کولکاتا:رواں آئی پی ایل 2023 میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی ہے۔کے کے آر کی ٹیم اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں پوزیشن پر ہے ٹیم کو پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لئے تمام میچوںمیں جیت درج کرنی ہوگی جو مسکل ہی نا ممکن ہے۔
کولکاتانائٹ رائڈرس کی کارکردگی کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اگلے میچ سے پہلے فرسٹ الیون میں تبدیلی کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے،لیکن فرسٹ الیون میں کون سا کھلاڑی شامل ہوگا اور کسی ٹیم سے باہر کیا جائے گا اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔
اسی درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کے اسسٹنٹ کوچ جیمس فوسٹر نے کہاکہ ہماری ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے۔چند کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی ہے لیکن ہم مجموعی طور پر کھیل کامظاہرہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہے ہیں۔ پلے آف میں پہنچنے کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔