مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں کسانوں کی تنظیم آل انڈیا کسان اور کھیتی مزدور یونین نے مرکزی حکومت کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔
بایاں محاذ کی حامی تنظیم آل انڈیا کسان اور کھیتی مزدور یونین کے سینکڑوں کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زرعی اور بجلی قوانین جلد سے جلد واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مرکز کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو جام کر دیا۔
مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ کو جام کرنے کے سبب آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہو گئی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تنظیم کے ضلع صدر سپن گھوش نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ہر حال زرعی قوانین کو واپس لینا ہی پڑے گا۔