کولکاتا:کیرالہ میں نپاہ وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی دوران ایک نوجوان جو بنگال سے اس جنوبی ریاست میں کام کے لیے گیا تھا واپس گھر پہنچنے کے بعد سے ہی بیمار تھا ۔بخار کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں میں انفیکشن، جسم میں درد، سوجی ہوئی ٹانگیں - نپاہ کی تمام علامات اس میں موجود تھیں۔ پہلے نوجوان کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں ان کی حالت بہتر نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں بیلیاگھاٹا آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں سے، اس کے جسمانی نمونے جمع کیے گئے اور پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو جانچ کے لیے بھیجاگیا تھا۔ٹیسٹ کی رپورٹ جمعہ کو پونے سے ہسپتال پہنچی۔ جیسا کہ ہیلتھ بھون نے انکشاف کیا ہے، فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
مہاجر مزدور کا گھر منگل کوٹ میں ہے۔ اس کی بیماری کی خبر پھیلتے ہی مختلف ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نوجوان جن کے ساتھ کیرالہ میں رہ رہا تھا ان میں سے کئی افراد نپاہ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک شخص نامعلوم بخار کی وجہ سے مر گیا۔ یہ تمام خبریں پھیلتے ہی خوف و ہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن جمعہ کو ہیلتھ بھون نے کہا کہ نوجوان نپاہ وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ پونے سے ان کے نپاہ وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی۔