مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کیرالہ پولیس نے کولکاتا کے مشہور علاقوں میں سے ایک بہو بازار میں خصوصی چھاپہ مار مہم کے دوران افغانستان کے ایک نوجوان شہری کو گرفتار کرلیا۔
کیرالہ کی پولیس نے افغانستان کے نوجوان شہری کو عدالت میں پیش کیا۔ اور پوچھ گچھ کےلیے چار دنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ملزم کواپنے ساتھ کیرالہ لے کر چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: ایک اور فرضی آئی اے ایس افسر گرفتار
رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت آفتاب خان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں کیرالہ کے کوزی کوڈ میں رہتا تھا۔ وہاں ایک مقامی باشندے کے ساتھ اس کا لین دین کامعاملہ ہوا تھا۔ اسی معاملے میں پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
اکتوبر 2014 میں بردوان ضلع کے کھاگڑھ میں ہوئے دھماکے کے بعد سے ہی کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف نے مغربی بنگال میں موجود جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے سلیپر سیل کی تلاش شروع کر دی تھی۔
ایس ٹی ایف کے مطابق مغربی بنگال میں جے ایم بی کے سلیپر سیل موجود ہیں، جو بھارت - بنگلہ دیش سرحد سے متصل اضلاع شمالی 24 پرگنہ، مرشدآباد، مالدہ، ندیا میں سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بہالہ تھانہ علاقے سےایس ٹی ایف نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی ) سے مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں تین بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔