آسنسول:مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے آسنسول میں واقع قاضی نذرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر دیباشیش بنرجی نے کہاکہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دسخط ہوئے ہیں۔
وائس چانسلر نے کہاکہ اس معاہدے کے تحت قاضی نذرل یونیورسٹی اور ملائیشیا کے طالب علموں اور پروفیسرز کو ایک دوسرے کے ادارے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل میں کافی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کی یہ یونیورسٹی بہت مشہور ہے۔ نجی ادارہ ہونے کے باوجود وہاں کافی مشہور ہے۔ اس یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ہندوستان کے طالب علموں کو وہاں جاکر یا پھر آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔