اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کنیا شری اسکیم نے بنگال کی شرح خواندگی میں اہم رول ادا کیا' - وزارت تعلیم عامہ و لائبریری خدمات

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر مغربی بنگال حکومت کے وزارت تعلیم عامہ و لائبریری خدمات نے کولکاتا میں بڑے پیمانے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ 2011 کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں شرح خواندگی کی شرح 77 فیصد تھی لیکن ممتا بنرجی کی قیادت میں مغربی بنگال کی شرح خواندگی 85 کے تک پہنچ چکی ہے۔

کنیا شری اسکیم نے بنگال کی شرح خواندگی میں اہم رول ادا کیا
کنیا شری اسکیم نے بنگال کی شرح خواندگی میں اہم رول ادا کیا

By

Published : Sep 9, 2021, 9:11 AM IST

مغربی بنگال حکومت کی وزارت تعلیم عامہ و لائبریری خدمات کی جانب سے عالمی یوم خواندگی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ریاستی حکومت کے وزرا نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں ریاست میں تعلیمی صورت حال بدلی ہے۔ مغربی بنگال میں گذشتہ کئی برسوں میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی وزیر برائے تعلیم عامہ و لائبریری خدمات صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ 11 برسوں میں شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اس میں ممتا بنرجی کے کنیا شری پروجیکٹ نے اہم رول ادا کیا ہے۔

کنیا شری اسکیم نے بنگال کی شرح خواندگی میں اہم رول ادا کیا

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر حکومت مغربی بنگال کے وزارت تعلیم عامہ و لائبریری خدمات نے کولکاتا میں بڑے پیمانے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بتا دیں کہ 8 ستمبر کو پوری دنیا میں یوم خواندگی کے طور منایا جاتا ہے۔

وزارت تعلیم عامہ و لائبریری خدمات ریاست میں خواندگی کے سلسلے میں کام کرتا ہے۔گذشتہ 11 برسوں سے صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں یہ کام ہو رہا ہے۔ریاست مغربی بنگال کی شرح خواندگی 84 فیصد ہے، لیکن اب بھی کئی اضلاع میں شرح خواندگی بہت کم ہے۔

مالدہ، مرشدآباد اور مدناپور جیسے اضلاع میں ابھی بھی شرح خواندگی کم ہے خصوصی طور پر خواتین میں شرح خواندگی کم ہے، لیکن گذشتہ کئی برسوں میں ریاست میں مسلسل پرائمری اسکولوں، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں او کالجوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شرح خواندگی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 11 برسوں میں 750 نئے پرائمری اسکول قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پی آئی ایم نے ضمنی انتخابات کےلیے امیدواروں کا اعلان کیا

ریاست کی شرح خواندگی کے حوالے سے ریاستی وزیر برائے تعلیم عامہ و لائبریری خدمات صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ 2011 کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں شرح خواندگی کی شرح 77 فیصد تھی لیکن ممتا بنرجی کی قیادت میں مغربی بنگال کی شرح خواندگی 85 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ان برسوں میں مغربی بنگال نے ملک کے کئی ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ممتا بنرجی کے کئی پروجیکٹ جیسے کنیا شری ،روپا شری نے اس میں اہم رول ادا کیا ہے۔ تعلیمی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے تعلیم مقاصد کے لئے بجٹ کو 25 ہزار کروڑ تک بڑھا دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details