اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kamarhati Municipal Councillors Afsana Khatoon Accused of Harassment: کمرہٹی میونسپلٹی کی کونسلر افسانہ خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام - شمالی 24 پرگنہ زمین تنازع

شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر دو سے ترنمول کانگریس کی کونسلر افسانہ خاتون اور ان کے حامیوں پر زمین تنازعہ کو لے ایک خاندان کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ Kamarhati Municipal Councillors Afsana Khatoon Accused of Harassment

کمرہٹی میونسپلٹی کی کونسلر افسانہ خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام
کمرہٹی میونسپلٹی کی کونسلر افسانہ خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام

By

Published : May 20, 2022, 7:07 AM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر دو سے ترنمول کانگریس کی کونسلر افسانہ خاتون Kamarhati Municipal Councillors Afsana Khatoon اور ان کے حامیوں پر زمین تنازع کو لے کر ایک خاندان کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر تین کے چھنگڑی تالاب کے رہنے والے اکرم علی اور ان کے بھائی (جو انتقال کر گئے ہیں ) کے درمیان برسوں سے زمین کے بٹوارے کو لے کر تنازع چل رہا تھا. بھائی کی موت کے بعد ان کی بیوہ کے ساتھ بھی تنازعہ جاری رہا تھا۔ اسی معاملے کو اکرم علی کو وارڈ نمبر دو میں بلایا گیا اور ان کی پٹائی کر دی گئی. اکرم علی نے بیلگھڑیا تھانے میں کونسلر اور ان کے حامیوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ Kamarhati Municipal Councillors Afsana Khatoon Accused of Harassment

کمرہٹی میونسپلٹی کی کونسلر افسانہ خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام

اکرم اور ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ بھائی کے ساتھ برسوں سے تنازعہ چل رہا تھا. ان کے گزرنے کے بعد ان کی بیوہ مقامی شخص انیس الرحمٰن (عرف گڈو) کی مدد سے کونسلر کی موجودگی میں ان پر حملہ کیا گیا. انہوں نے کہا کہ وہ انصاف چاہتے ہیں. کونسلر اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا گھر کا معاملہ ہے۔ ہم سمجھ لیں گے لیکن کونسلر اور ان کے حامی کیوں مداخلت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترنمول کانگریس کی کونسلر افسانہ خاتون نے کہا کہ اکرم علی کا الزام بے بنیاد ہے. گزشتہ 16 مئی کو زمین تنازع کے ختم کرنے کے لیے ان کے گھر گئی تھی. انہوں نے ہمیں برا بھلا کہا. سچائی یہ ہے کہ بھائی کی موت کے بعد ان کی بیوہ کو زمین کا حصہ دینا نہیں چاہتے۔ دوسری طرف کمرہٹی میونسپلٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پورے معاملے کے بارے میں تفصیلی جانکاری نہیں ہے. پورے معاملے کو جاننے کے بعد ہی اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details