کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا نے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں آپ تقرری کر رہے ہیں، اور آپ غلط سوال پوچھ رہے ہیں؟ سب منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ ٹیٹ کے سوالیہ پرچہ میں ایک سوال غلط تھا۔ عدالت نے غلط سوال کیس میں 83 افراد کو اضافی نمبر دینے کا حکم دے دیا۔ مبینہ طور پر، ان 83 لوگوں کے علاوہ، کمیشن نے بہت سے لوگوں کو نمبر دئیے ہیں کمیشن کی اس رپورٹ سے جسٹس راج شیکھر منتھا کافی ناراض ہیں۔
غصے میں جج نے تبصرہ کیاکہ اس میں کوئی شک نہیں، کمیشن پوری نسل کے مستقبل سے کھیلواڑ کررہا ہے، کمیشن کا ہر قدم قابل اعتراض ہے، اس رویے سے عوام کے ذہنوں میں کمیشن کی شبیہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ جج نے کمیشن کی تمام تقرریوں کو منسوخ کرنے کا بھی انتباہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو میں تمام تقرریوں کو مسترد کر دوں گا۔ مجھے ایس ایس سی کے تمام بھرتی کے عمل پر شک ہے، میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ تقرری میں بدعنوانی ہے، کمیشن اب بھی اسی راستے پر چل رہی ہے۔